بھارت کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ ، 26 شہری شہید

:( )بھارت کا پاکستان پر بزدلانہ حملہ ، 5 مقامات پر میزائل داغ دیئے، 26 شہری شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی بھارت نے پاکستان پر 6 جگہوں پر میزائل داغے ۔

دشمن نے کوٹلی، احمدپورشرقیہ،مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے شرمناک حملہ کیا۔جواب دیا جائےگا،میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ابھی تک صرف سویلین اور معصوم پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے صرف معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو ٹارگٹ کیا گیا، ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا-

بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ایئراسپیس کو بند اور تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔