عالمی و مقامی میڈیا کا دورہ مریدکے ، بہاولپور،بھارتی پروپیگنڈہ پھر زمین بوس
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بھارتی پروپیگنڈہ مزید بے نقاب کرنے کےلئے بین الاقوامی اور قومی میڈیا نمائندگان کو مریدکے اور بہاولپور کا دورہ کرایا گیا،ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات نے دورے کے د وران صحافیوں کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا، نمائندگان کو ان مقامات کا دورہ کرایاگیا جنہیں بھارت دہشتگردی کے خیالی ٹھکانے قرار دیتا ہے،بھارت کی جانب سے مریدکے اور بہاولپور میں دہشتگردوں کے مبینہ اور خیالی ٹھکانوں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، اس سے قبل بھی 5 مئی کو ایل او سی کے دورے میں انٹرنیشنل اور نیشنل میڈیا کو دورہ کرایا گیا تھا،دورے میں بھارت کا خیالی دہشت گردوں کے کیمپس کا بے بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈا پوری طرح بے نقاب کیا گیا، دوروں سے عالمی اور قومی میڈیا کے سامنے بھارت کے بے بنیاد دعوﺅ ں کی قلعی کھل گئی۔



















