بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد: ( ) بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔


انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا۔

"را" نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانیوں کو دہشت گردی کی ہدایات دیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا را نے کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھیجوا دیا، چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کرائی گئی، خودکش بمبار دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے کہا بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردی منصوبے کے پیچھے پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔