ملکی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ملکی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے کہیں زیادہ اہم ہے،قومی اتحادو یکجہتی کے اظہار کیلئے عمران خان کی شرکت کو رہائی سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہی اندیشی اور حب الوطنی کو مشروط کرنے کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاپلوامہ واقعہ کے وقت ن لیگی قیادت کا بیشتر حصہ بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید تھا، جیلو ں سے باہر قیادت نے عمران خان کی بلائی بریفنگ میں شرکت کی گو خود بریفنگ میں ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا لیکن ہم نے قومی اتحاد میں رخنہ نہ ڈالا،پاکستان کو تا قیامت دوام ہے،بڑے محترم لیڈر آئے، دنیا سے رخصت ہوئے اوراپنی یاد چھوڑ گئے ، قومیں زندہ رہتی ہیں۔