واہگہ بارڈرنعرہ تکبیر ،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

لاہور:(خبر نگار) قومی پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر واہگہ بارڈر نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں ملک بھر سے پاکستانیوں نے شرکت کی ،تمام انکلیوژر کھچا کھچ بھرے رہے،شرکاپاکستان رینجرز کے جوانوں کا لہو گرمانے کےلئے مسلسل نعرے بازی کرتے رہے،رینجرز جوانوں کی زبردست انداز میں پریڈ نے ماحول انتہائی پرجوش بنائے رکھا۔