لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں نئی تاریخ رقم،مختصر مدت میں 11لاکھ آﺅٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے،سکول ایجوکیشن کے موجود و مجوزہ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مریم نوازنے وزیر تعلیم ،پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سکول مینجمنٹ کونسل کو 10ارب سے90دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی ،ایک سال کے اندر تمام سکولوں میں درکار کلاس روم بنانے ،سکولوں کی 580بوسیدہ ترین اور 2770خستہ عمارتوں کی تعمیر ومرمت کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری سکولوں کے 5 لاکھ بچوں کی انگلش ٹرینرز سے سپوکن انگلش ٹریننگ کا ہدف مقرر کردیا۔
وزیراعلیٰ نے سکول میل پروگرام کا دائرہ کار غذائی قلت کا شکار بچوں کے تناسب سے دیگر اضلاع و تحصیلوں تک وسیع ،ہر ضلع میں گرلز اور بوائز کےلئے نوازشریف سکول آف ایمیننس بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
مریم نوازنے کہا بچوں کی تعلیم کےلئے بہت سا کام کرنا چاہتی ہوں، ہر سکول میں ٹوائلٹ سمیت دیگر سہولتیں ناگزیر ہیں،سولر سسٹم کی تنصیب کےلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فائر فائٹرز ڈے پراپنے پیغام میں کہاآگ و خطرات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والے بہادر ، جانثار فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آزمائش کی ہر گھڑی میں جہاں سب پیچھے ہٹتے ہیں وہیں یہ محافظ آگ میں کود کر انسانیت کی خدمت کا عہد نبھاتے ہیں،سیفٹی یقینی بنانے کےلئے ریسکیو 1122فائر فائٹرز کو جدید ترین آلات مہیا کردئیے،تمام ریسکیو اہلکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے پرعزم ہیں۔
پنجاب میں نئی تاریخ رقم،11لاکھ آﺅٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم

















