مودی کا نعشوں پر ووٹ کا کھیل بے نقاب،کانگریس رہنما نے کلپ لائیو پروگرام میں چلادیا
نئی دہلی:(مشرق نیوز)مودی کا نعشوں پر ووٹ لینے کا گھناونا کھیل بے نقاب،کانگریس رہنما نے کلپ لائیو پروگرام میں چلادیا۔
ٹی وی پروگرام میں کانگریس رہنما کی جانب سے تقریر کا ویڈیو کلپ چلا کر مودی ، بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مارا گیا، بی جے پی کی آلہ کار پروگرام اینکر مودی کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی،کانگریس رہنما کی جانب سے ویڈیو چلاتے ہی اینکر پرسن کو سانپ سونگھ گیا۔
ویڈیو میں مودی کی جانب سے پلوامہ حملے میں ہلاک افراد کو ہتھیار بنا کر ووٹ کی اپیل کی جا رہی ہے جس نے مودی کا گھناونا چہرہ بھارت سمیت دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا،سیاسی ماہرین کے مطابق ویڈیو سے مودی حکومت کا اپنے ہلاک فوجی جوانوں کے نام پر سیاست کرنے کا گندا کھیل منظر عام پر آگیا ، مودی بھارتی قوم کے جذبات بھڑکا کر سیاست کا دھندہ کرتا ہے۔


















