اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کابڑا اقدام،پاکستانی وعالمی میڈیا کیلئے ایل او سی کے دورے کا اہتمام،بھارتی دعووں کی قلعی کھل گئی۔
ترجمان کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے کےلئے عالمی و مقامی صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کا خصوصی دورہ کرایا ،مقصد بھارت کے من گھڑت و جھوٹے پروپیگنڈے کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا ہے،بھارت عرصے سے پاکستان کےخلاف خیالی و فرضی دہشت گرد کیمپس کا واویلا کرتا رہا ،تمام الزامات کی حقیقت زمینی سطح پر سامنے لایا گیا۔
میڈیا نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے دہشت گرد کیمپس قرار دیا گیا ،میڈیا کو زمینی حقائق سے آگاہ کر کے بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی گئی ۔
ترجمان نے کہاپاکستان عالمی امن کےلئے اپنی غیر متزلزل وابستگی پر قائم اور کسی بھی قسم کی دہشتگردی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے،قوم اپنی خودمختاری کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے ،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری و بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی و عالمی میڈیا کادورہ ایل او سی،بھارتی پروپیگنڈہ زمین بوس

















