واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے پاکستان ذمے دار ملک ،بھارت متنازع ردعمل سے گریز کرے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جے ڈی وینس نے پہلگام میں حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی بھارت پورے خطے کو کشیدگی کی لپیٹ میں لیے جانے والا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا،پاکستان ذمے دار ملک اور معاملے کی تحقیقات کےلئے تعاون پر تیار ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا واشنگٹن چاہتا ہے جنوبی ایشیا میں امن قائم رہے،پہلگام واقعہ کا جواب احتیاط اور دانشمندی سے دیا جائے،پاکستان بھارت کےساتھ ملکر تحقیقات میں تعاون کرےگا۔
پاکستان ذمے دار ملک ،بھارت متنازع ردعمل سے گریز کرے :امریکی نائب صدر


















