اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کرینگے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا مزدور قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کا آئین مزدوروں کو عزت، مناسب تنخواہ اور اچھے کام کے حالات دینے کی ضمانت دیتا ہے، عدلیہ مزدوروں کے حقوق کی حفاظت اور انصاف کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عدالتوں نے ہمیشہ مزدوروں کے استحصال کو روکا ،حقوق کے تحفظ کےلئے فیصلے کیے۔
چیف جسٹس نے کہا عدلیہ کام کی جگہ پر حفاظت، مساوات اور بچوں کی مشقت کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے، عدلیہ منصفانہ و مساوی معاشرے کےلئے کام جاری رکھے گی، ہر مزدور کی عزت اور وقار کو یقینی بناناترجیح ہے، مزدوروں کے حقوق کےلئے ملکر کام کریں تاکہ آئین کا خواب پورا ہو۔
مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کرینگے:چیف جسٹس



















