گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)مسیحی برادر ی کافوج سے اظہار یکجہتی ،”پاکستان زندہ باد “کنونشن کاانعقاد کیا گیا۔
کنونشن میں گوجرانوالہ کی مسیحی، سکھ برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقصدپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد قومی یکجہتی اور دفاع وطن کے عزم اعادہ کرناہے۔
شرکانے”پاکستان زندہ باد“کے فلک شگاف نعرے لگا تے ہوئے کہا وقت ہے پوری قوم ایک پرچم تلے متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے، ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں اور اپنے خون کاآخری قطرہ بھی اپنے ملک کے دفاع کیلئے بہائیں گے۔
مسیحی برادری کافوج سے اظہار یکجہتی ،”پاکستان زندہ باد “کنونشن

















