”ادارے ،بار ایسوسی ایشنز بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے،سپریم کورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس شاہد حسن بلال نے ریمارکس دئیے اب تو ادارے اور بار ایسوسی ایشنز بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے طلبہ یونین پر پابندی کےخلاف کیس پر سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے موقف اختیار کیا حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کےلئے کمیٹی تشکیل دی ، کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ بھی دی گئی،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے ماضی میں تمام یونیورسٹیوں کے طلبہ سیاسی ونگز بنے ہوئے تھے، نئے طریقہ کار کو اس طرح ترتیب دیا جائے طلبہ متعلقہ یونیورسٹیوں کے ہی ہوں،نجی یونیورسٹیوں میں مسئلہ نہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں مسائل ہیں، طلبہ ویلفیئر ایسوسی ایشن بننا الگ ہے، سیاسی پارٹیوں کے ونگ بننا الگ بات ہے، سیاسی جماعتوں کے ونگ ہوں گے تو سیاسی جھنڈے تو یونیورسٹی میں آئیں گے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دئیے معذرت کےساتھ اب تو ادارے ، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز میں بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے ،عدالت نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی پرتفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت ملتوی کردی۔



















