سینئر بی جے پی رہنما نے مودی ،امیت شاہ سے استعفیٰ مانگ لیا

نئی دہلی:(مشر ق نیوز) بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ مانگ لیا۔

سبرامنیئن سوامی نے کہا چین اور ترکیہ پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ،نریندر مودی استعفیٰ دیں، نئے رہنما کی ضرورت ہے،چین، پاکستان، مالدیپ ،بنگلہ دیش کے معاملات پر مودی ،امیت شاہ کئی بارسرنڈر کرچکے اب چین کھلے عام کہہ رہا ہے وہ پاکستان کےساتھ کھڑا ہے،مودی کی طرف سے چین کو دیا گیا لداخ کا تحفہ منسوخ کردیناچاہیے۔