اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے بھارت کیخلاف تمام اقدامات کی حمایت کردی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بھارت کیخلاف کیے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پاکستانی میڈیا پر پابندی سے بھارت کے سیکولرازم کا پردہ چاک ہو گیا ،بھارت اپنا غلط بیانیہ دنیا کے سامنے پورٹریٹ کررہا ہے،فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے،عمران خان کےساتھ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا غیر مناسب ہے،عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے،چیف جسٹس سے ملاقات میں کہا آپ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرائیں۔
بیرسٹر گوہر نے بھارت کیخلاف تما م اقدامات کی حمایت کردی


















