اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے جلدبابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گااور پہلی اذان جنرل سید عاصم منیر دیں گے۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا پاکستان میں صرف 7لاکھ فوج نہیں بلکہ 25کروڑ لوگ پاکستان کےساتھ ہیں، جو ہاتھ اس طرف بڑھے گا وہ کاٹ دیا جائے گا، پاکستان کےخلاف بھارت نے کوئی شرارت کی تو دہلی کے لال قلعے کی فصلیں کشت و خون سے بھر دیں گے اور جو آنکھ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھے گی وہ پھوڑ دی جائے گی۔
جلدبابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا: پلوشہ خان



















