اٹاری بارڈر ، بھارتی میڈیا کی پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی

لاہور: (خبر نگار) بھارتی میڈیا اخلاقیات بھی بھول گیا،اٹاری بارڈر پرپاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی کی گئی۔

بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں بھارتی صحافیوں نے پاکستانی عملے سے تکرار کی،ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی واپسی پر واقعہ پیش آیا، پاکستانی عملہ اٹاری بارڈر پہنچا تو عملے سے پاسپورٹ لے لئے گئے۔