لاہور (میاں ساجد) پنجاب بھر کے مالی معاملات کا نگران اور سول بیوروکریسی کا ہیڈ کوارٹر سول سیکرٹریٹ انتظامی بدحالی کا شکار ہو کر رہ گیا، حال ہی میں سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے جس میں خطیر رقم سے لگائی لفٹ کی تنصیب پر بھی لگائی گئی مگر ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث لفٹ تھوڑا عرصہ بھی نہیں نکال سکی اور خراب ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ کے H بلاک کی لفٹ رمضان المبارک سے خراب ہے مگر تاحال مرمت کا کوئی بندو بست نہ کیا جاسکاہے ۔ متبادل دوسری لفٹ میں میکنیکل فالٹ، چوتھے فلور کا بٹن خراب ہونے کی وجہ سے افسران سمیت سرکاری فرائض سر انجام دینے والے ماتحت ملازمین کو آنے جانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق H بلاک میںنصب لفٹ میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے لفٹ میں موجود موجود سرکاری ملازمین کو اس کو توڑ کر نکا لنا پڑا تھا جن کا لفٹ میں موجود ہونے سے اور اس کو تاخیر سے کھولنے کی وجہ سے دم بھی گھٹ گیا تھا ۔ چمک دمک صفائی ستھرائی ماربل دیدہ زیب ٹائلز سے زیر تعمیر H بلاک کی لفٹ کی خرابی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پرحاضر ہونے والوں کیلئے وبال جان ۔ معمول کے فرائض سرا نجام دینے والے سرکاری ملازمین جن میں کئی بیمار بھی ہیں ان کیلئے آفس میںجانے کیلئے تین چار فلور سیڑھیوں سے اوپر جانا مشکل ہو گیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا ذاتی نوٹس وقت کی اہم ضرورت بن گیا۔
پنجاب سول سیکرٹریٹ انتظامی بدحالی کا شکار، تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کا استعمال

















