غیرجانبدار ملک پہلگام، جعفرایکسپریس حملوں کی تحقیقات کرے:وزیر داخلہ

لاہور(اپنے رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے غیرجانبدار ملک پہلگام، جعفرایکسپریس حملوں کی تحقیقات کرے،بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کرینگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاپاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، 3 روز میں 7 آئی ای ڈیز حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ، بھارت مختلف شہروں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا، دنیا کے کسی بھی کونے میں دہشتگردی ہو مذمت کرتے ہیں لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کیا کبھی بھارت نے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی،پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، بھارت میں جب بھی کوئی غیرملکی مہمان آتا ہے تو ایسا واقعہ رونما ہو جاتا ہے،ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہاپوری قوم لڑنے کےلئے تیار ہے، بی ایل اے اور ”را“ ایک ہی نام ہے، سب معلوم ہے بلوچ لبریشن آرمی کے لوگ کس ملک میں جاکر کس کو مل رہے ہیںا گر بھارت نے کسی ایک حق کو بھی روکنے کی کوشش کی تو لڑیں گے، اب دنیا پر ہے تحقیقات کی پیشکش کو کیسے لیا جاتا ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھ کر جواب دیں گے۔