قائمہ کمیٹی دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد دیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد دیا-

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔


اجلاس چیئرمین فتح خان کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ، بھابھی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

کمیٹی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں زور دیا پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کرتا رہا ہے اور دہشت گردی کا خود شکار رہا ہے تاہم اگر بھارت کی جانب سے کوئی بلاجواز اقدام کیا گیا تو پاکستان مناسب اور مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔