سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ،گاڑی کو جزوی نقصان

لاہور:(خبر نگار) مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ،سینئر صوبا ئی وزیر محفوظ رہیں۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا،رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں،دونوں حادثے میں محفوظ رہے،گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا پیچھے سے آنے والی گاڑی کے بریک نہ لگانے سے حادثہ پیش آیا،شکر ہے میں آپ کی دعاوں سے محفوظ ہوں۔