کراچی (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے نہروں کی تعمیر کےلئے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کےخلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی،ہائیکورٹ میں ارسا نہروں کی تعمیر کےلئے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے مو¿قف دیا ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی، ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے، ارسا نے 25 جنوری کو چولستان اور تھل کینال کی تعمیر کےلئے پانی کی فراہمی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا،عدالت نے استفسار کیا کیا ارسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف دیا عدالتی حکم نامے میں نے ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی۔
جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دئیے عدالت کا حکم پہلے سے موجود ہے، عدالتی حکم پر ابھی تک عمل کیوں نہیں ہوا؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا جواب جمع کرانے کےلئے مہلت دی جائے، سپریم کورٹ میں اپیل عدم پیروی پر مسترد ہوئی ہے، کچھ عدالتی آرڈر اور دستاویز تلاش کررہے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دئیے موجودہ صورتحال کو آپ ہم سے بہتر جانتے ہیں، مسئلے کو ایک بار ہی ختم کریں،کیا قومی اتحاد سے بڑھ کر کوئی چیز ہے؟ معاملے کی حساسیت کا آپ کو احساس ہے؟ قومی اتحاد کو محفوظ اور برقرار رکھنا اولین ترجیح ہونی چاہئے، یہ کوئی معمولی کیس نہیں ،عدالت نے وفاقی حکومت سے 29 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
نہروں کا تنازع، ارسا کے پانی دستیابی سرٹیفکیٹ کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

















