اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 30 اپریل کے بعد بغیر ویزے کوئی نہیں رہ سکے گا، پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے،غیر قانونی مقیم شہریوں کو پراپرٹی کرایہ پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں، افغان حکومت سے وزارت خارجہ رابطے میں ہے، وزارت داخلہ میں افغان وفد سے ملاقات میں مسائل اور حل پر بات ہوئی، نائب وزیراعظم کی قیادت میں وفد افغانستان جا رہا ہے،وزیر مملکت نے مزید کہا 10 لاکھ امریکی ہتھیار میں سے کچھ دہشتگرد گروپوں کے ہاتھ لگے، امریکی ہتھیار سے متعلق خبریں ہمارے موقف کی تائید ہے۔
تیس اپریل کے بعد بغیر ویزے کوئی نہیں رہ سکے گا:طلال چودھری



















