سیاست کی آڑ میں ریاست مخالف عناصر کےلئے کوئی جگہ نہیں: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناءنے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز پر زور دیتے ہوئے کہا وہ باہمی احترام اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں،سیاست کی آڑ میں ریاست مخالف عناصر کے ساتھ اتحاد کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونا قابل مذمت ہے، کالعدم گروہوں سے وابستہ اور بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دشمنانہ کارروائیوں میں ملوث کچھ افراد غیر ملکی ایجنڈے کی مدد سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مطالبات سیاسی مکالمے نہیں بلکہ علیحدگی پسند ہیں اور وہ کھلے عام بلوچستان کی علیحدگی کا مطالبہ کرتے ہیں، ایسے عناصر کا موازنہ جمہوری قوتوں سے نہیں کیا جاسکتا،کسی کو بھی ذاتی یا سیاسی فائدے کےلئے حساس معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے یا سنسنی خیز بنانے کےلئے میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال نہیں کرنا چاہیے،مشیر وزیر اعظم نے انتہا پسندانہ بیانیوں کو الگ تھلگ کرنے اور مسترد کرنے کےلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔