اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے 9 مئی کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت9 مئی کے مختلف ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کیا کبھی ایسا ہوا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہو۔
لطیف کھوسہ کے اعتراض پر چیف جسٹس نے کہا ایسا مت کہیں، قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کا کہتا ہے، ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کا معاملہ ہے:وکیل لطیف کھوسہ نے کہا عدالت کے 4 ماہ کے حکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی، 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلہ میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا۔
چار ماہ میں ٹرائل مکمل کر نے کے فیصلے میں ملزموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا: چیف جسٹس

















