پشاور:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے وسائل پر حق صوبوں کا ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،منرلز بل یکطرفہ قبضے کی کوشش ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ میدان میں نکلیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاآئین کے منافی بل اسمبلی میں نہیں لانا چاہیے، معدنیات پر صوبوں سے قانون پاس کرایا جا رہا ہے، مفادات ،وسائل محفوظ ہونے چاہئیں،حکومت کو اپنی غلطیوں پر گریبان میں جھانکنا چاہیے، حکمران خرگوش کی نیند سو رہے ہیں ،جگانا ہوگا،فاٹا انضمام عالمی دباو کا نتیجہ تھا، فیصلہ ملکی مفاد میں نہیںعالمی قوتوں کے دباو پر کیا گیا،صوبے کی تمام جماعتوں کو ایک پیج پرلائیں گے۔
امیر جے یوآئی نے کہاافغان مہاجرین کی بے دخلی کا شیڈول بیٹھ کر طے کیا جائے، افغانستان کےساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے،خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ،علما سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے، 27 اپریل کو مینار پاکستان پر اسرائیل کےخلاف مارچ ہوگا، فلسطینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائےگا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















