اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایرانی وزیر خارجہ کانائب وزیراعظم کوفون،8 پاکستانی شہریوں کے قاتلوں کو سزا یقینی بنانے کی یقین دہانی کرادی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو فون کیا ،مقتول پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ،المناک قتل پر تعزیت کی اور انصاف یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کے قاتلوں کو سزا دلانے اور لاشیں واپس بھیجنے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان 12 اپریل کو عمان میں ہونے والے مذاکرات کو سراہا۔
پاکستانیوں کے قاتلوں کو سزا یقینی بنائیں گے،ایرانی وزیر خارجہ کاڈار کو فون

















