بی این پی نے مستونگ لک پاس پر دھرنا ختم کردیا

کوئٹہ: (بیورورپورٹ)بی این پی نے مستونگ لک پاس پر 20 روزسے جاری دھرنا ختم کردیا۔

سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل نے کہااحتجاج جاری رہے گا، دھرنے کی جگہ مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالیں گے،جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرینگے،ایک ٹکے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں، احتجاج عوامی مسائل اجاگر کرنے اور حل نکالنے کیلئے کیا جاتا ہے،اختر مینگل نے کہا اگر مسائل کا حل نہیں نکلتا تو ثابت ہو جاتا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کیا ملک میں آرٹیکل 6 پر عملدرآمد ہوا ؟ کیا آئین کو کسی نے مانا ۔