لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے ساتھ مختلف ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا غلام سرور بھی ملاقات میں موجود تھے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران حمود الرحمان اعوان اور نجمہ رشید ، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر مہر رب نواز اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے ملاقات کی۔کمالیہ اور وزیر آباد کی تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے بھی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وکلا ءوفود نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا ءکے مسائل کا حل لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے،نوجوان وکلا ءہمارا مستقبل ہیں، پورے پنجاب میں بہترین اور تمام سہولیات سے آراستہ جوڈیشل کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں بھی جوڈیشل ٹاور بنایا جائے گا، لاہور میں جوڈیشل ٹاور کی جلد تعمیر کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، لاہور جوڈیشل ٹاور تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاہور جوڈیشل ٹاور میں کینٹ اور ماڈل ٹاﺅن کی سول عدالتوں کے لئے علیحدہ علیحدہ بلاکس بنائے جائیں گے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وکلا وفود میں موجود نومنتخب بار عہدیداروں کو مبارکباد بھی دی۔
بار ایسوسی ایشنز اور وکلا ءکے مسائل کا حل ترجیح ہے: جسٹس عالیہ نیلم



















