لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد نے ملاقات کی، تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمانستان، ایران، آذربائیجان اور پاکستان کے ای سی او میں مستقل مندوب شامل تھے۔
مریم نواز نے لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی باعث اعزاز ہے،باقی شہر بھی اچھے لگتے ہیں مگر قدیم و جدید ثقافت کے شہر لاہور سے محبت ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی ذاتی نگرانی میں ثقافتی بحالی کےلئے کوشاں ہیں، لاہور صرف شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہالاہور کے لوگ پیار و محبت کے پیکر ،میزبانی بے مثال ہے،باغات شاہی قلعے اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس شان و شوکت کا ثبوت ہیں،پنجاب سیاحوں کی میزبانی کےلئے مکمل طور پر تیار ہے،ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی،اہم امور پر تبادلہ خیال، پاک امریکہ تعلقات کے استحکام ، فروغ کےلئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاغیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ، پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاک امریکہ پاٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، پنجاب نئی جہت دینے کےلئے تیار ہے۔
مزید برآں خصوصی اجلاس میںاہم فیصلے کیے گئے،مریم نواز نے کہا کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کےلئے گندم کٹائی کے موقع پراپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شاندار کسان پیکیج کااعلان بدھ کوکیا جائے گا، پیکیج تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگاایسے اقدامات کرینگے آٹا مہنگا ہو نہ کسان کو نقصان پہنچے،کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا،کسان کےساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















