پہلے اوورسیز کنونشن پر نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ مقبول

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) اوورسیز کنونشن کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کا خصوصی نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ مقبول ہوگیا،نغمے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین اور ہر اس فرد کو سلام پیش کیا گیا جو اپنی محنت، جذبے و صلاحیتوں سے دھرتی ماں کا مان بڑھا رہے ہیں۔

نغمے میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بھی نمایاں انداز میں پیش کی گئیں، قومی معیشت میں بہتری جیسے مہنگائی کی کم ترین شرح، بیرونی سرمایہ کاری ، ٹیکس محصولات میں اضافہ، پالیسی ریٹ و بجلی قیمتوں میں نمایاں کمی جیسے مثبت اشارئیے اجاگر کئے گئے ۔

ویڈیو میں بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی جھلکیاں شامل ہیں ،ارشد ندیم سمیت دیگر معروف سپورٹس سٹارز کےساتھ پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا ،نغمے کی ویڈیو میں کوہ پیمائی جیسی مہم جو کھیل کے مناظر، آئی کیوب قمر سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اور نوجوانوں کے ملکی ترقی میں کردار کو موثر انداز میں پیش کیا گیا ،پاکستان کے خوبصورت ثقافتی رنگ، ورثہ، تعمیر و ترقی کاسفر نغمے کاحصہ ہے،مرکزی پیغام ہے ”تو ہی ہے اک بندیا“ یعنی ہر وہ شخص جو دھرتی سے جڑا ہے وہی اس کی شان ہے۔