کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے،عمران خان

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات اور ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی نہ کرے۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی نے کہا کسی کو اجازت نہیں ڈیل کےلئے مذاکرات کرے،میں نے اپنے لئے کسی کو بات چیت کا کا نہیں کہا ،اپوزیشن اتحاد کےساتھ مختصر ایجنڈے پر کام کریں، آئین و جمہوریت کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا عمران خان سے 5وکلا کی ملاقات ہوئی، دی گئی لسٹ کے مطابق صرف 2 وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی ،فیملی کوملنے نہیں دیا گیا،ہائیکورٹ کو بتانا چاہتے ہیں لارجر بنچ کے فیصلے کی توہین کی جارہی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا عمران خان کو مذاکرات کےلئے راضی کرلیا،بات چیت سود مند ہوگی،بانی پی ٹی آئی کو ملک اور نسلوں کی فکر ہے،ملک سب کا سانجھا ہے،پاکستان کو ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو واحد حل مذاکرات ہیں۔

دریں اثنا سلمان اکرم راجہ نے کہا بیک ڈور مذاکرات کا کوئی علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے سطح پر بات کی ، پارٹی کا بات سے کوئی تعلق نہیں۔