مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کا ملک میں داخلہ بند کردیا


مالی:(مشرق نیوز)مالدیپ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کا ملک میں داخلہ بند کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان سے منظوری کے بعدصدر معیزو نے بھی فیصلے کی توثیق کردی،صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاامیگریشن قانون میں ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانےوالی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کے طور پر کی گئی ،نئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے تاہم دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں صدر معیزو نے فلسطینی علاقوں میں انسانی ضروریات کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے اورفلسطین سے یکجہتی کے عنوان سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔