اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے غزہ میں مسیحی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے،افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوارپام سنڈے کے موقع پر کیا گیا جو سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپاکستان اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے، جارحیت کے باعث خواتین ، بچوں سمیت بےگناہ فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ،اسرائیلی حملوں نے غزہ کے صحت نظام و میڈیکل کئیر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ،شدید بیمار افراد بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ،عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کےخلاف موثر آواز بلند کرے۔
دوسری جانب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی نے اسرائیلی مصنوعات ، کمپنیوں کے معاشی بائیکاٹ کو ضروری قرار دے دیا،اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے،اسرائیلی مصنوعات ، کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے، معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال ، املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
مسیحی ہسپتال پر بمباری افسوسناک،دنیا غزہ میں جارحیت رکوائے،پاکستان



















