مقدمے کے بغیر گرفتاری نہ بناءعدالتی حکم حراست میں رکھا جاسکتا ہے، آئینی بنچ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیس میںآئینی بنچ نے ریمارکس دئیے ایف آئی آر کے بغیر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے ایکٹ میں بھی کچھ بنیادی حقوق دئیے گئے ، رینجرز اور ایف سی اہلکار نوکری سے نکالے جانے کےخلاف سروس ٹربیونل سے رجوع کرتے ہیں،کیا پولیس میں آئی جی اپیل سنتا ہے یا ایس پی کیس چلاتا ہے؟ بھارت میں بھی آزادانہ فورم دستیاب ہے، ایف آئی آر کے بغیر گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے 9 مئی واقعات کے ملزموں پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوئے، فوج نے براہ راست کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی، انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ذریعے سویلین کی حوالگی فوج کو دی گئی، حراست میں دینا درست تھا یا نہیں الگ بحث ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کیس کے مستقبل کےلئے بہت گہرے اثرات ہوں گے۔