پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا ہے پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے،صادق خان نے بریفنگ دی مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے عرفان صدیقی نے کہا صادق خان نے بتایاکالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، ایشو پر پاکستان کے مو¿قف کو تسلیم کیا جارہا ہے،ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، ایران سے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا امکان ہے، کمیٹی نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔