اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) حکومت کاتاریخ ساز اقدام، اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کامیلہ سج گیا،ہر طرف روشنیوں کی بہار،سڑکوں پر خیر مقدمی بینرز آویزاں،دنیا بھر سے آنے والوں کاوالہانہ استقبال،سٹیٹ گیسٹ کادرجہ دےدیا گیا۔
کنونشن پیر سے15اپریل تک اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضاگیلانی افتتاحی خطاب کرینگے، وزیراعظم شہبازشریف ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاخطاب منگل کو شیڈول ہے ،دنیا بھر میں مقیم1500سے زائد اوورسیز کوپاکستان پہنچنے پر مکمل پروٹوکول کےساتھ خوش آمدید کہا گیا۔
اوورسیز نے اقدام کو تاریخ سا ز قرار دیتے ہوئے کہا حکومت نے ثابت کردیا دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو بہت اہمیت دیتی ہے،کریڈٹ وفاقی وزیر چودھری سالک،اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا کو جاتاہے،دونوں نے اوورسیز کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے،کنونشن سے دنیا بھر میں واضح پیغام جائےگا حکومت پاکستان اوورسیز کو اپنے دل کے قریب سمجھتی ہے اور کوئی سازش رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز نے مزید کہاپاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں،ہر فور م پر سبز ہلالی پرچم بلند کرتے رہیں گے،حکومتی اقدامات و پالیسی سے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے، ملکی بہتری کیلئے بھرپور ساتھ دینگے، کوئی نومولود سیاسی جماعت اوورسیز کو ملکی ترقی کے عمل میں کردار ادا کرنے سے نہیں روک سکتی۔
حکومت کاتاریخ ساز اقدام،اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا میلہ سج گیا

















