پشاور،لکی مروت:(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں ایکسائز کی گاڑی پر فائرنگ،2اہلکاروں سمیت 3افراد شہید،لکی مروت میں دور ان آپریشن3دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق ایکسائز اہلکاروں کو نوشہرہ کی حدود میں فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا، شہید ہونےوالوں میں ایکسائز کانسٹیبل مجاہد خان، افتخار اور ڈرائیور شبیر شامل ہے،بعدازاںشہدا کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کردی گئی، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او قاسم خان اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت ایکسائز حکام نے شرکت کی۔
ادھر چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہاایکسائز اہلکار صوبے میں منشیات و سمگلنگ کےخلاف جنگ لڑ رہے ہیں،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
دوسری جانب لکی مروت پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،زخمی ہونےوالے متعدد دہشت گرد فرار ہوگئے،امن کمیٹی،مقامی لوگوں نے بھی پولیس کابھرپور ساتھ دیا،فائرنگ کاتبادلہ 2گھنٹے تک جاری رہا،پولیس نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے بغیر نقصان اٹھائے کراس فائر میں 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی جرات اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن میں شامل جوانوں کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کردیا۔
نوشہرہ ،فائرنگ، ایکسائز اہلکاروں سمیت 3شہید،لکی مروت،3دہشتگرد ہلاک



















