سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید دنیا چھو ڑ گئے

لندن،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)سابق نائب امیر جماعت اسلامی ،بزرگ سیاست دان و سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، سراج الحق،امیر العظیم، ،حافظ ادریش سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماوں نے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاپروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے بزرگ اعلیٰ اوصاف کے حامل سیاسی رہنما، عالمی معاشی دانشور ،کئی کتابوں کے مصنف ،عالمی ادا روں کے سربراہ تھے،ملی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔