کولکتہ، مرشدآباد ،رانچی:(مشرق نیوز)مسلم مخالف بل کیخلاف بھارت میں ہنگامے،پرتشدد احتجاج،باپ بیٹے سمیت 3افراد ہلاک،138کو گرفتار کرلیا گیا۔
مرشدآباد کے مختلف علاقوں میں تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئے، حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے حساس علاقوں میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دےدیا، ستی و شمشیر گنج جیسے علاقوں میں رات بھر پیرا ملٹری اہلکاروں نے گشت کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس نظر آئی،شدید لاٹھی چارج ، شیلنگ کی گئی، مظاہرین نے سڑکیں ،نیشنل ہائی ویز بند کردئیے،ادھر کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہاراورمنی پور سمیت متعدد شہروں میں بھی مظاہرے ،ہنگامے پھوٹ پڑے،سڑکوں پر عوام کاسمندر امڈ آیا،بل واپس لو کے نعرے لگائے گئے۔
مسلم مخالف بل کیخلاف بھارت میں ہنگامے،3ہلاک،متعدد گرفتار



















