پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا صدر مملکت کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، نہروں کی منظوری خود دی ،معاملے پر زرداری نے سندھ کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا یایادداشت جواب دے گئی ، پیپلز پارٹی دونوں باتوں میں سے ایک کو مانے، دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ فوری مستعفی ہوں۔
بیرسٹر سیف نے کہاپیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر صرف ووٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہے، زرداری کی منظوری اور بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے،پیپلز پارٹی احتجاج کا ڈرامہ رچا کر ووٹ بینک بچانے کی کوشش کر رہی ہے، نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پی ٹی آئی نے اٹھایا ، بلاول بھٹو احتجاج کی بجائے اپنے والد سے پوچھیں نہروں کی منظوری کیوں دی؟۔
صدر مملکت کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں،فوری مستعفی ہوں،بیرسٹر سیف


















