18 ویں ترمیم پر تحفظات دور کرنے کیلئے از سر نو جائزہ شروع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے 18 ویں ترمیم پر تحفظات ختم کرنے کےلئے از سر نو جائزہ لینا شروع کر دیا۔

وفاق نے صوبوں سے 18 ویں ترمیم ،این ایف سی ایوارڈ ،وسائل کی مساوی تقسیم پر رپورٹ مانگ لی،کیا ترمیم کے بعد صوبوں ،وفاق میں وسائل مساوی ہو سکیں گے یا نہیں؟ صوبوں نے ا پنی اپنی تجاویز تیار کرنا شروع کردیں،وفاقی حکومت نے ہدایت کی تمام صوبے اپنی رپورٹ 15 اپریل تک وفاق کو لازمی بھجوائیں۔