بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا،عظمیٰ بخاری

لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا،علیمہ خان اور ساتھی خود پولیس وین میں بیٹھے اور خود ہی سروس سٹیشن پر اتر گئے، بشریٰ جیل میں بی کلاس ملنے کے باوجود بہترین سہولیات مانگ رہی ہےں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاسوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے ڈرامہ بازی کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی،فسادی ٹولے کا سب کچھ بانی پی ٹی آئی سے جھوٹی ہمدردیاں سمیٹنے کےلئے فلاپ شو تھا،بانی پی ٹی آئی شاہانہ انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں،پی ٹی آئی کارکن خود اپنی قیادت کی فسادی سیاست سے تنگ آچکے ، ایک طرف معافیاں دوسری طرف سازشیں کرتے ہیں۔