امریکی رویہ غنڈہ گردی ہے،آخر تک لڑیں گے:چین

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے کہاہے امریکی رویہ غنڈہ گردی ہے،آخر تک لڑیں گے۔

ترجمان چینی وزارت تجارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اگر امریکہ ضد پر قائم رہا تو چین اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کےلئے پرعزم طریقے سے جوابی اقدامات کرے گا اور آخر تک لڑے گا،امریکہ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا،امریکہ اپنی غلطیوں کو فوری طور پر درست اور چین کےخلاف تمام یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات منسوخ کرے۔