اسلام آباد،پشاور،لاہور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی ثالثی،پارٹی رہنماﺅں کو راضی نامہ کرنے پر آمادہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماو¿ں کو صلح کےلئے آمادہ کر لیا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی،علی امین گنڈا پور دیگر پارٹی رہنماوں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے۔
ادھر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا مخالفین پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کر کے خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں، پی ٹی آئی میں معمولی اختلافات کو بڑھا کر پیش کرنا محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات سے کہیں زیادہ اختلافات تو شریف خاندان میں ہیں،
دریں اثنا،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا عمران خان کو 2 بڑی آفرز کی گئیں، عمران خان کو ملک چھوڑ کر جانے یا 2 سال تک خاموش رہنے کےلئے کہا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا میں کوئی پریشر نہیں لوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے عمران خان نے ڈیل کرنا ہوتی تو کب کہ کرچکے ہوتے، ن لیگ والے کہتے ہیں عمران خان معافی مانگ لیں تو سارا معاملہ ختم ہو جائے گا،اس سے ظاہر ہے یہ سیاسی معاملہ ہے بانی نہ بھاگتے ہیں نہ ڈیل اور نہ ڈھیل مانگتے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہیں اور کوئی بھی نہیں چاہتا عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں، 2022 میں بھی بانی پی ٹی آئی کو ہم نے بات چیت کیلئے مجبور کیا اور تب سے اب تک عمران خان نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں، بات چیت کو ڈیل سے تعبیر نہ کریں، میرا لیڈر زمان پارک سے زیادہ جیل میں ہشاش بشاش ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا جیل میں پڑے لوگ پی ٹی آئی کی باہر موجود قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں، استدعا ہے آپس میں اتفاق رکھیں اور جیل والوں کےلئے کوئی اقدام اٹھائیں، ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں، جیل میں جو قیادت اور کارکن پڑے ہیں ان کے دل جلتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماﺅں کو منا لیا،عمران کو 2آفرز کی گئیں،علیمہ


















