اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے، سپیکر کےخلاف عدم اعتماد لائی جائے، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں،پارلیمنٹ ہاوس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اچکزئی نے کہا پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا، جن کی وجہ سے پاکستان کے یہ حالات ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے، جس کرسی پر سپیکر بیٹھتا ہے وہ پارلیمنٹ کی ہے نہ کہ اداروں کا دفاع کرنا چاہیے، پاکستان اس وقت کرائسز کا شکار ہے، ہم نے کون سی بات چھپانی ہے، کیوں ان کیمرا اجلاس بلایا جاتا ہے؟ ہم پاگل نہیں ہیں فوج یا ایجنسیوں پر تنقید کریں، کوئی شریف جرنیل کوئی شریف افسر کہہ دے کہ گزشتہ انتخابات شفاف ہوئے، ایسا کام نہ کریں پاکستان ڈوب رہا ہے۔
پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائے: محمود خان اچکزئی

















