ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،سیاسی جماعتوں کا آپس میں اتفاق رائے خوش آئند ہے، موجودہ ملکی حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بردباری، اصلاحی طرز فکر اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
نفرت اور تصادم کی سیاست سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے، جبکہ برداشت اور قومی مفاد کو ترجیح دے کر ہی پاکستان مخالف قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے،امیر جے یو آئی نے ملک میں بدامنی اوربالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسائل کے حل کےلئے مخلصانہ اور ذمے دارانہ اقدامات کی فوری ضرورت ہے، اگلے ہفتے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی عمومی مجلس کا اجلاس بلایا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اب ڈھکے چھپے نہیں:فضل الرحمن


















