صدر آذربائیجان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

موٹر وے ایم6، ایم9اور پٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے اہم معاہدے متوقع ہیں،معاہدوں کو حتمی شکل دینے کےلئے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا رﺅف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کےلئے دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔