اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے کہا ہے ملک کوبھٹو ویژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے۔
آصف زرداری نے شہید بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار بھٹو کو برسی کے موقع پر خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید بھٹو عظیم مدبر، جرات مند رہنمااور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے پاکستان کو ترقی، خودمختاری ، عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا اور قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا
صدر نے کہا شہید ذوالفقاربھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، مزدوروں، کسانوں، پسے ہوئے طبقے کو حقوق دئیے ، بااختیار بنایا، بھٹو کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت، دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی،صدرنے مزید کہا پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت، عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















