کراچی،نوڈیرو:(بیورورپورٹ) ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے کہاہے صدر زرداری کی صحت میں بہتری،ٹیسٹ رپورٹ مثبت،مسلسل طبی معائنہ کیاجارہاہے،، جلد ہسپتال سے چھٹی ہوجائےگی۔
ڈاکٹر عاصم نے کہاصدرمملکت کے خون ٹیسٹ کی رپورٹس بہتری کے اشارے دے رہی ہےں،شعبہ انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین روزانہ 3مرتبہ معائنہ کرتے ہیں،علاج کےلئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، امید ہے کچھ دنوں میں ہسپتال سے رخصت دےدی جائے گی، ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی، صدر آصف زرداری کے اہل خانہ کو صحت پر مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف زرداری کی طبیعت ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا۔
صدر آصف زرداری کی صحت میں بہتری،ٹیسٹ رپورٹ مثبت

















