سیاسی لوگ دہشتگردی کے فتنے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں،خواجہ آصف


سیالکوٹ:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سیاسی لوگ دہشتگرد ی کے فتنے اور خون ریزی سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں، شہدا کی قربانیاں ملکی توقیر میں اضافہ کرتی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہادہشتگردی کے فتنے کو محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے،چند مہینوں کے دوران باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کرایا گیا ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کرایا جائے گا،عید تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ بھائی چارے کی روایت کو قائم رکھے۔

وزیر دفاع نے کہا پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے، فتنے کو محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے بے شمار قربانیاں دیں۔